ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو

بدھ 26 ستمبر 2018 12:34

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی اقتصادی ترقی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیوکموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 0.9 ین کم ہوکر 169.9 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 30 یوان اضافے کے ساتھ 12535 یوان (1826 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میںخام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.4 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 132.9 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :