اداکار سیف علی خان نئی ’’فلم بازار‘‘میں سٹاک مارکیٹ بروکرکا کردار ادا کر رہے ہیں

بدھ 26 ستمبر 2018 12:34

اداکار سیف علی خان نئی ’’فلم بازار‘‘میں سٹاک مارکیٹ بروکرکا کردار ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نئی ’’فلم بازار‘‘میں سٹاک مارکیٹ کے ایک ایسے کاروباری شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی زندگی کا مقصد صرف روپیہ کمانا ہے۔فلم کی ریلیز کا دسمبر 2017 کا اعلان کیا گیا تھا تاہم فلم کی تکمیل میں تاخیر کا شکا ر ہوئی۔

(جاری ہے)

سیف علی خان اس سے پہلے بھی کئی تجرباتی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور ان کے مطابق فلم بازار بھی ایک تجربہ ثابت ہوگی جس میں ایکشن اور مار دھاڑ کے بجائے اعصاب کی جنگ دیکھنے کو ملے گی۔فلم کے ڈائریکٹر گورًو کے چاولہ ہیں جبکہ کاسٹ میں رادھیکا آپتے اور روہن مہرا بھی شامل ہیں۔ بازار 26 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :