نیل آرم اسٹرانگ کی زندگی پر مبنی فلم ‘فرسٹ مین’ کا ایک اور ٹریلر جاری

بدھ 26 ستمبر 2018 12:34

نیل آرم اسٹرانگ کی زندگی پر مبنی فلم ‘فرسٹ مین’ کا ایک اور ٹریلر جاری
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) چاند پر قدم رکھنے والے دنیا کے پہلے انسان نیل آرم اسٹرانگ کی سوانح حیات پر بنائی جانے والی ہالی وڈ فلم ‘فرسٹ مین’ کا ایک اور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ڈیمین شازیل کی اس سنسنی خیز تاریخی فلم کی کہانی ان حقیقی واقعات پر مبنی ہیجو 20 جولائی 1969 کو چاند پر قدم رکھنے سے لے کر نیل آرم اسٹرانگ کو زمین سے چاندکا لازوال اور یادگار سفر طیکرنے کے دوران پیش آئے۔ فلم کوویئک گوڈفرے اور مارٹن بوئین نے مشترکہ طورپر پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے، کیلی شینڈلر شامل ہیں۔ فلم 11 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :