بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آ گیا

بلوندر سنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی سے ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں تھا کہ تیز لہروں کی زد میں آ گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ ستمبر 12:13

بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آ گیا۔بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔لیکن بھارت ہمیشہ اپنے انوکھے کارناموں کیو جہ سے مذاق کا نشانہ بنتا آیا ہے۔حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جب ایک بھارتی شہری سیلابی ریلے میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امر تسر کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ایس سانگھا کے مطابق 70سالہ بھارتی شہری بلوندرسنگھ ولد جاگیرسنگھ دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہتا ہوا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق بلوندر سنگھ بھارتی پنجاب کے شہر رامداس کا رہنے والا ہے۔بلوندر سنگھ پلاسٹک کے ایک خالی ڈرم کی مدد سے خود کو پانی سے ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں تھا تاہم وہ تیز لہروں کی زد میں آ گیا۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی کی تیز لہروں کی وجہ سے بلوندر سنگھ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ امرتسرکے ڈپٹی ہائی کمشنرکے مطابق انہوں نے اس بارے میں پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے، بھارتی شہری کے نارنگ منڈی اور بدوملہی کے درمیانی علاقے رحیہ خاص میں ملنے کا امکان ہے جہاں سے دریائے راوی پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی سرحد کے قریب مقامی لوگوں نے بلوندرسنگھ کو سیلابی پانی کے ریلے کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوتے دیکھا تاہم پاکستانی حکام کے مطابق ابھی تک انہیں سیلابی پانی سے کوئی بھی زندہ یا مردہ شخص نہیں ملا ہے، اس حوالے سے متعلقہ علاقوں میں حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے گذشتہ روز بھارت کا سیلابی پانی کے ساتھ نالہ ڈیک کے پشتوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔

الہ ڈیک جنڈیالہ کے مقام پر بھارت سے بہہ کر آنے والی 2 بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں جب کہ مائنز 18پاؤنڈ وزنی ہیں ۔اینٹی مائنز کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ نارووال کی ٹیم کو اطلاع دی جس پر بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر مائنز کو اپنے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا ہے۔