باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل30ستمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 26 ستمبر 2018 12:41

باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل30ستمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو آم کے نئے پودے لگانے کا عمل30ستمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوباغبان و کاشتکار آم کے نئے پودے لگانا چاہتے ہوں وہ مذکورہ مدت کے دوران نئے پودے لگالیں تاکہ ان کی بروقت بڑھوتری کا سلسلہ شروع ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ نئے پودے لگانے کیلئے انتہائی موزوں ہے‘ باغات میں لگانے کے لئے آم کے ایسے پودوں کا انتخاب کیاجائے جو درمیانے قد کے ہوں اور ان کی عمر3سال سے زائدنہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ روٹ سٹاک اور سائن کی موٹائی تقریباً برابر ہونی چاہئیے ‘پودے چھتری نمااوران کی تین سے چارشاخیں ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پیوندکی اونچائی زمین سے 20سے 30سینٹی میٹر ہو ا ورپودانرسری میں تبدیل شدہ ہویا اس کی جڑ نیچے سے کاٹی گئی ہو جس کا تنا بھی زخمی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :