چترال میں چینی انجینئرزکی گاڑی کوحادثہ ، 6 افراد زخمی

بدھ ستمبر 12:41

چترال میں چینی انجینئرزکی گاڑی کوحادثہ ، 6 افراد زخمی
چترال۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) لاوی پن بجلی گھر میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کی گاڑی نہرمیں گرنے سے 6 انجینئرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے مطابق لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئرزکی گاڑی شیشکوہ سے دروش آتے ہو استروم کے مقام پرحادثے کاشکارہوکر نہر میں جاگری جس میں سوار 6 چینی انجینئر زخمی ہوگئے ، سکیورٹی پر مامور پولیس کے جوانوں نے انتہائی پٴْھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کوباحفاظت گاڑی سے نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں انہیں ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :