بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا،رپورٹ

بدھ 26 ستمبر 2018 13:27

بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا،رپورٹ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) برطانوی اخبار برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم تھریسا مے اور ان کے وزراء بریگزٹ کے بعد پیشہ ورانہ ہنر کے حامل افراد کے لیے ملک میں داخلے اور سکونت کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ کے بعد تاہم ہنرمند افراد کے لیے صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے افراد ہی کو ترجیح نہیں دی جائے گی بلکہ دنیا بھر سے اعلیٰ پیشہ ور افراد کو برطانیہ آنے دیا جائے گا۔

گزشتہ پیر کواس منصوبے کی حمایت تھریسا مے کی کابینہ نے کی اور اس طرح برطانوی کاروباری اداروں کے بریگزٹ کی بعد کی صورت حال کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کابینہ نے کم تربیت یافتہ غیرملکیوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔