ایران نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا تو بھاری قیمت چکانی ہوگی،مشیرقومی سلامتی جان بولٹن کی وارننگ

بدھ 26 ستمبر 2018 13:39

ایران نے امریکی شہریوں کو نقصان پہنچایا تو بھاری قیمت چکانی ہوگی،مشیرقومی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی شہریوں یا اتحادیوں کو کوئی تقصان پہنچایا تو تہران کوبھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان صدر ٹرمپ کے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے محض گھنٹوں بعد جاری کیا گیا جس میں امریکی صدر نے ایران پر مشرقِ وسطیٰ میں افراتفری، موت اور تباہی کا بیج بونے کا الزام عائد کیا ہے۔

جان بولٹن جو اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سفیر بھی رہے ہیں نے نیو یارک میں ایک ایران مخالف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران کے ملا اپنا خونی راج جاری رکھیں گے تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ہمارے اتحادیوں یا ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچائیں گے تو آپ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔