ڈی این اے ٹیسٹ نے فرانسیسی شخص کو امریکہ میں مقیم سوتیلے بھائی سے 70 سال بعد ملا دیا

بدھ 26 ستمبر 2018 13:58

ڈی این اے ٹیسٹ نے فرانسیسی شخص کو امریکہ میں مقیم سوتیلے بھائی سے 70 ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈی این اے کے ٹیسٹ نے ایک 72 سالہ فرانسیسی شخص کو امریکہ میں مقیم اس کے سوتیلے بھائی سے ملوا دیا ۔ دونوں کی عمروں میں 7 سال کا فرق ہے اور ان کی مائیں مختلف ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے قطعی طور پر لاعلم تھے اوراس سے پہلے ان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا دونوں سوتیلے بھائیوں کے درمیان پہلی ملاقات 24 ستمبر کو ہوئی۔

لیکن یہ ایک مشکل ملاقات تھی کیونکہ گانتویس کو انگریزی اور ہینڈرسن کو فرانسیسی نہیں آتی تھی اور انہیں آپس میں بات چیت کے لیے ایک مترجم کی مدد لینی پڑی۔گانتویس نے میڈیا کو بتایا کہ ہینڈرسن سے معلوم ہوا کہ میں اپنے باپ کی ہو بہو نقل ہوں۔ماں کے انتقال کے بعد گانتویس پر ایک ہی دھن سوار ہو گئی کہ وہ اپنے باپ سے مل کر رہے گا۔

(جاری ہے)

اس نے پیرس میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا اور اپنے باپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔

اس نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور ہر اس جگہ رابطہ کیا جہاں سے اسے دوسری جنگ عظیم میں امریکہ سے بھیجے جانے والے اتحادی فوجیوں کے متعلق پتا چل سکتا تھا۔کچھ عرصہ قبل سوتیلی بہن نے اسے بتایا کہ امریکہ میں قائم ایک ڈی این اے کی کمپنی خاندان کے افراد کو ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہے۔گانتویس نے مائی ہیریٹیج نامی کمپنی سے رابطہ کیا۔ان سے کچھ دستاویزات اور دیگر معلومات کا تبادلہ ہوا جس کے بعد کمپنی نے بتایا کہ اس کے ڈی این اے کاامریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک میچ موجود ہے۔

اس کا نام ایلن ہیڈرسن ہے اور وہ اس سے 7 سال چھوٹا ہے۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق وہ اس کا سوتیلا بھائی ہے۔سوتیلے بھائی کا انکشاف کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ ’ مائی ہیریٹیج ‘کمپنی نے فاکس نیوز چینل پر ایک پروگرام شروع کیا جس کا مقصد پروگرام میں شرکت کرنے والوں کے آباؤاجداد کا پتا لگانا تھا۔ ہینڈرسن بھی ایک شو میں شریک ہوا اور اس کا ڈی این اے لیا گیا۔

چند ہفتوں کے بعد ہنڈرسن کو بتایا گیا کہ اس کا ایک سوتیلا بھائی فرانس میں رہتا ہے۔ہنڈرسن کے دل میں بھی اپنے ان دیکھے سوتیلے بھائی سے ملنے اور دیکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ دونوں بھائیوں کے درمیان رابطہ ہوا تو گانتویس کو پتا چلا کہ اس کے والد کا 1997 میں انتقال ہو گیا تھا۔ اور وہ اس حقیقت سے بے خبر تھا کہ جب اس نے فرانس چھوڑا تو ایرین ماں بننے والی تھی۔ گانتویس نے بتایا کہ اس کا سوتیلا بھائی بھی بالکل اسی جیسا ہے حتی ٰ کہ عادتیں بھی ملتی ہیں۔امریکہ آنے کے بعد گانتویس کو صرف سوتیلا بھائی ہی نہیں بلکہ ایک بہن بھی مل گئی ہے۔ اس کا نام جوڈی اور عمر 70 سال ہے۔ وہ اپنے والد سے تو نہیں مل سکا لیکن اس نے لاس اینجلس کے قبرستان میں ان کی قبر پر حاضری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :