وزیر ریلوے نے مزاح میں ایک اور بیان داغ دیا

میں نے آج تک گھر سے کچھ نہیں کھایا اگر کھایا تو حرام کھایا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ ستمبر 14:05

وزیر ریلوے نے مزاح میں ایک اور بیان داغ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر 2018ء) وزیر ریلوے نے مزاح میں ایک اور بیان داغ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر الزام ہے ناشتے کی آڑ میں بھتیجے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک گھر سے کچھ نہیں کھایا اگر کھایا تو حرام کھایا۔شیخ رشید کے نرالے جواب پر پاس بیٹھے سب لوگ قہقے لگا کر ہنس دیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ دعوتوں پر بلاتے ہیں تو انہی کے گھروں پر کھا لیتا ہوں۔واضح رہے شیخ رشید نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی خوب ناشتے کیے تھے۔ شیخ رشید نےعام انتخابات کیلئے مہم کا زوروشور سے آغاز کیا تھا۔انتخابی مہم کے دوران ایک تندور پر پہنچے تو ایک شخص نے سوال کیا کہ 'آپ میرا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جواب دیا، ’آپ روٹی لینے آئے ہیں، آج آپ کے لیے خود روٹی لگاؤں گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد شیخ رشید نے اپنے اور ووٹرز کے لیے تندور میں روٹیاں لگائیں اور اس موقع کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔ شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔اس کے علاوہ بھی کئی بار شیخ رشید کو اپنے حلقے میں نہاری کے مزے لیتے دیکھا جا سکتا تھا۔

شیخ رشید نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عام لوگوں میں بیٹھ کر ناشتہ کیا اور ان کی اس ناشتہ مہم نے کمال دکھایا اور شیخ رشید کو 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔اور آج ایک بار پھر شیخ رشید کو عام لوگوں میں بیٹھا دیکھ کر ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا،شیخ رشید کے اس عوامی انداز کو لوگوں کی طرف سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔