Live Updates

حکومت کو ملک کو درپیش گھمبیر حالات کی وجہ سے غیر معمولی فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ‘ جمشید چیمہ

خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرینگے‘ وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 26 ستمبر 2018 14:17

حکومت کو ملک کو درپیش گھمبیر حالات کی وجہ سے غیر معمولی فیصلے کرنا پڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہائی گھمبیر حالات کی وجہ سے حکومت کو غیر معمولی فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ،سابقہ دور میں ذاتی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کئے گئے جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں تک ہل گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلا ت سے بخوبی آگاہ ہے اور انشا اللہ انہیں ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ملک کو اس وقت غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے حکومت کو غیر معمولی فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ ہم نے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے اور اس کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کے اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے ۔انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے اعتماد کو بحال کرے گی اور ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ وزراء کسانوں اور تاجروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں شروع کریں گے اور ان کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات