احتساب عدالت کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ ستمبر 14:19

احتساب عدالت کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، یوسف رضا گیلانی پر اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال اور کرپشن کا الزام ہے.تفصیلات کے مطابق اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی.سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے.یوسف رضا گیلانی نے کہا میں اس وقت وزیراعظم تھا، وزارت آئی ٹی کی تشہیر کے لیے اشتہارات کا ٹھیکہ دیا ، ٹھیکہ پیمرا رولز کے تحت دیا گیا تھا.

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا سیکورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہو سکتا، 4 دیگر مقدمات میں کراچی میں بھی پیش ہو رہا ہوں.جس پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کر دیا اور کہا وکیل نیب آئندہ سماعت پراستثنیٰ کی درخواست پر جواب جمع کرائیں.احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی.صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ عدالت نہیں آئے وہ جیل بھی کاٹ چکے ہیں، ان کے علاوہ، نوازشریف، شاہدخاقان اور راجہ پرویز اشرف بھی آئیں گے.واضح رہے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 14 مختلف اہم افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی.یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جس میں کہا گیا سیکورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہو سکتا، 4 دیگر مقدمات میں کراچی میں بھی پیش ہو رہا ہوں.جس پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کر دیا اور کہا وکیل نیب آئندہ سماعت پراستثنیٰ کی درخواست پر جواب جمع کرائیں.