فلم ’’سڑک 2‘‘ کا حصہ بننا میرے لئے خواب جیسا ہے، عالیہ بھٹ

بدھ 26 ستمبر 2018 14:33

فلم ’’سڑک 2‘‘ کا حصہ بننا میرے لئے خواب جیسا ہے، عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’سڑک 2‘‘ کا حصہ بننے کا میرا خواب پورا ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میںاس وقت بہت چھوٹی تھی جب میں نے فلم ’’سڑک‘‘ دیکھی، فلم کے ایک منظر میں میری والدہ سونی رازدان(روپا) کو کھڑکی سے باہر پھینکا جاتا ہے تو مجھے بے حد حیرانگی ہوتی ہے تو اس وقت میں نے اس منظر کو روک کر والد مہیش بھٹ سے پوچھا کہ وہ کیسے میری ماں کو کھڑکی سے باہر پھینک سکتے ہیں اس وقت مجھے حقیقت کا علم نہیں تھا کہوہ صرف ایک فلم تھی ایسا کچھ بھی نہیں تھا انہیں کھڑکی سے باہر نہیں پھینکا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ والد کے ساتھ فلم ’’سڑک 2‘‘ کا حصہ بننے کا میرا خواب پورا ہو گیا ہے جس میں میرے والد مجھے ڈائریکٹ کریں گے لہذا اس سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :