علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرز کی میٹنگ، ریکارڈ داخلوں پر ہزارہ ڈویژن سرِفہرست رہا

بدھ 26 ستمبر 2018 14:42

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرز میٹنگ کے دوران ریکارڈ داخلوں پر ہزارہ ڈویژن سرِفہرست رہا، ضروری ہے کہ تعلیم عام کی جائے کیونکہ تعلیم وہ موثر ہتھیار ہے جس سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے، خواہ کوئی بھی شعبہ ہو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہمیشہ تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایبٹ آباد یاسر محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں، طلباء اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعہ مختلف پروگرامز میں مستفید ہو رہے ہی، اوپن یونیورسٹی کا مقصد دور دراز کے طلباء کو تعلیم کی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانا ہے تاکہ وہ تعلیم کے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس ضمن میں ہزارہ ڈویژن میں مختلف پروگرامز میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں، اوپن یونیورسٹی پر عوام کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریجنل ڈائریکٹرز کی 24 اور 25 ستمبر کی اسلام آباد میٹنگ میں ہزارہ ڈویژن سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔