ہزارہ ڈویژن میں سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ٹماٹر 220 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

ہزارہ ڈویژن میں سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ٹماٹر 220 روپے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈویژن میں سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ٹماٹر 220 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے، دیگر سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، ٹماٹر مہنگے ہونے سے شہریوں نے متبادل دھی استعمال کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقامی طور پر ٹماٹر کی فصل تیار نہ ہونے سے سوات اور افغانستان سے ٹماٹر منگوائے جاتے ہیں جس سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ مانسہرہ میں ٹماٹر کی فصل نہ ہونے سے شہری 220 روپے فی کلو ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں، مٹر، گوبھی، فریش بین اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :