جعلی ڈگری اسکینڈل ،ْشعیب شیخ کا قریبی ساتھی قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار

شعیب شیخ کا ساتھی نائیجل نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر فرار ہو رہا تھا جس کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج تھا، ایئرپورٹ حکام

بدھ ستمبر 15:00

جعلی ڈگری اسکینڈل ،ْشعیب شیخ کا قریبی ساتھی قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) جعلی ڈگری اسکینڈل میں سزا یافتہ شعیب شیخ کے قریبی ساتھی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق شعیب شیخ کا ساتھی نائیجل برین نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر فرار ہو رہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا پاسپورٹ بلیک لسٹ میں درج ہونیکا انکشاف ہوا جسے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ حکام کے مطابق نائیجل ایف آئی اے کو مقدمے میں مطلوب ہے ،ْامیگریشن عملے نے مسافر کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق شعیب شیخ کا ساتھی ایگزیکٹ کیس میں بھی ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کمپنی ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کیا ،ْ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔رواں سال جولائی میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شعیب شیخ کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی ،ْ عدالت نے شعیب شیخ کے علاوہ 22 دیگر ملزمان کو بھی سزائیں سنائی تھیں۔