پادریوں کی بچوں سے جنسی زیادتیوں پر معافی کا طلبگارہوں،جرمن کیتھولک سربراہ

مجھے شرم آتی ہے،جنسی زیادتیوں کی پردہ پوشی کرنے والوں پر، کارڈینل رائنہارڈ مارکس کا خطاب

بدھ 26 ستمبر 2018 15:05

پادریوں کی بچوں سے جنسی زیادتیوں پر معافی کا طلبگارہوں،جرمن کیتھولک ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) جرمنی میں کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈینل رائنہارڈ مارکس نے پادریوں کی جانب سے بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے پر معافی مانگی ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات نے دنیا بھر میں کلیسا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن کارڈینل مارکس نے کہاکہ چرچ میں ہم نے ایک طویل عرصے تک آنکھیں چرائے رکھیں، انکار کیا اور پردہ پوشی کی کوشش کی اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہ واقعات سچ ثابت ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں جنسی استحصال کے واقعات کے بارے میں سامنے آنے والے جائزے کے نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے ابھی بہتری کا عمل ختم نہیں ہوا۔ان کے بقول جنسی استحصال ایک جرم ہے اور جو اس کے ذمہ دار ہیں انہیں سزا ملنا چاہیے۔ اپنے اس بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ تمام غلطیوں اور متاثرین کو پہنچنے والے دکھ پر میں آپ سے معافی کی درخواست کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :