سرگودھا میںپرائیویٹ کالجز کو بلیک میل کرنے والا نیٹ ورک اینٹی کرپشن نے پکڑ لیا

بدھ 26 ستمبر 2018 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) سرگودھا میںپرائیویٹ کالجز کو بلیک میل کرنے والا نیٹ ورک اینٹی کرپشن نے پکڑ لیا۔زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوشاہد حامد ، پرنسپل آئی بی ایل کالج بھاگٹانوالہ ضلع سرگودھا نے درخواست دی کہ محمد عمران رجسٹریشن کلرک یونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے اختیارا ت کا ناجائز استعمال کر کے بلیک میل کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدخرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) ، اینٹی کرپشن میانوالی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی ریکارڈ کا مکمل چھان بین کی ۔جس پر انکوائری آفیسر نے ا نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے رجسٹریشن کلرک محمد عمران کے خلاف رشوت ستانی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے ریونیومیں خردبرد کرنے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن میانوالی کو سپرد کی ۔ اورتفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔

متعلقہ عنوان :