صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ کی ملاقات

صدر مملکت کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی

بدھ ستمبر 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین ایف پی ایس سی نے صدر مملکت کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔