لاہور ،نامعلوم شخص 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک کر فرار

جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:12

لاہور ،نامعلوم شخص 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک کر فرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) صوبائی دارلحکومت میں نامعلوم شخص 2خواتین سمیت 3افراد پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا ، جھلسنے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تیزاب گردی کا واقعہ لاہور کے علاقے اٹاری میں پیش آیا جب نامعلوم شخص 2خواتین سمیت3افراد پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب سے جھلسنے والوںمیں 27سالہ سدرہ ،35سالہ سرور بی بی اور عبدالغفور شامل ہیں ۔تینوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرین کا زیادہ تر چہرے کا حصہ متاثر ہوا ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :