اسرائیل کی شام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی،فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

شام میں روسی فوج کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا بیان

بدھ 26 ستمبر 2018 16:18

اسرائیل کی شام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی،فوجی کارروائیاں جاری ..
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ غیرملکی خبررساں اداراے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلیف بشارالاسد کو جدید ترین طیارہ شکن اور میزائل نظام فراہم کرنے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کو اپنا فوجی وجود مضبوط کرنے سے روکنے کے لیے ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں روسی فوج کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔روسی وزیر دفاع نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا اور کہا کہ شام کو جدید ترین دفاعی نظام کی فراہمی اسرائیل کے لیے ایک پیغام ہے۔