دُبئی: چھُٹیاں منانے آئے سعودی شہری کی رنگ رلیاں منانے کی کوشش ناکام

ہم وطن خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر عدالت نے قید کی سزا سُنا دی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 26 ستمبر 2018 15:55

دُبئی: چھُٹیاں منانے آئے سعودی شہری کی رنگ رلیاں منانے کی کوشش ناکام
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 ستمبر 2018ء) مقامی عدالت نے ایک سعودی باشندے کو اپنی ہم وطن خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ کے معاملے پر فردِ جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ سعودی خاتون اپنے خاوند کے ساتھ امارات میں چھُٹیاں منانے آئی تھی اور دُبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ خاتون کے مطابق ایک روز وہ ہوٹل کی لابی میں ناشتہ کرنے گئی تو اُس نے دیکھا کہ ایک نوجوان اُس کا تعاقب کر رہا ہے اور اُسے ہوس بھری نظروں سے تاڑ بھی رہا ہے۔

ناشتہ کرنے کے بعد خاتون ہوٹل کی بالائی منزل پر واقع اپنے کمرے میں جانے کے لیے جونہی ایک لفٹ کے پاس پہنچی تو مذکورہ سعودی نوجوان اچانک اُس کے قریب آ گیا اور اُس کے جسم کو اپنے بازوؤں کی گرفت میں لے لیا۔ خاتون کی جانب سے شور مچانے پر 27سالہ نوجوان وہاں سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ تھانے جا کر ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کی رپورٹ درج کروا دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم بعد میں ملزم کو ضمانت پر رہائی مِل گئی تو وہ موقعے کا فائدہ اُٹھا کر مفرور ہو چکا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا تو اُس کی غیر حاضری میں ہی مقدمے کی سماعت کی گئی۔ 24 سالہ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ وقوعے والے روز صبح 8 بجے کے قریب ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرنے گئی، جس کے بعد بالائی منزل پر جانے کے لیے لفٹ کے قریب پہنچی تو اچانک ملزم اُس کے قریب آیا اور اُسے پچھلی جانب سے اپنے بازؤں میں جکڑ کر اپنے جسم کے ساتھ لگا لیا اور اس دوران اُس کے جسم پر ہاتھ بھی پھیرتا رہا۔

تاہم خاتون کی جانب سے شور مچانے پر ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔ ملزم کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے حاضر نہ ہونے پر عدالت نے اُس کے خلاف فیصلہ سُنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق عدالت کی جج شیخہ حمد 16 اکتوبر 2018ء کو ملزم کی غیر موجودگی میں اُس کے خلاف سزا کا فیصلہ سُنائیں گی۔