ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے، شیخ عامر وحید جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے ،سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،صدر چیمبر آف کا مرس
بدھ 26 ستمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورے جی الیون مرکز میں پبلک باتھ رومز کی سہولت دستیاب نہیں ہے جو تاجروں کیلئے باعث تکلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی الیون مرکز میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے تاجر برادری سمیت علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے کیونکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارکنگ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلٹریشن پلانٹ، باتھ رومز اور پارکنگ سمیت جی الیون مرکز کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے اور مرکز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے تا کہ جی الیون میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے لہذا سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکار برادریسی ڈی اے کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے کیونکہ ان کے اہم مسائل حل نہیں ہو رہے لہذا انہوںنے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قریبی تعاون اشد ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں بجلی کی تاریں خطرناک طور پر لٹک رہی ہیں جس سے کوئی جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا ہے لہذا انہوں نے آئیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کی کوشش کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، احمد حسن مغل، خالد چوہدری، چوہدری زاہد رفیق، وقار ملک، چوہدری ندیم گجر، وقار گجراور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کو فوری شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئرایسو ایشن کے صدر وقاص گجر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.