جامعہ اردو :ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28ستمبر تک توسیع کردی گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار افضال احمد کے مطابق ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی برائے سال2018-19کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں28ستمبر2018تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سال ایم ایس/ایم فل طلبہ کیلئے خرد حیاتیات، حیاتی کیمیاء، طبیعیات، کیمیاء، ریاضیاتی علوم، ماحولیاتی سائنس، حیوانیات، نباتیات،کمپیوٹر سائنس، ابلاغِ عامہ، بین الاقوامی تعلقات،اردو،سندھی اور عربی میں جبکہ پی ایچ ڈی کے امیدواروں کیلئے کیمیاء، طبیعیات، ریاضیاتی علوم ، حیوانیات، نباتیات،کمپیوٹر سائنس، ابلاغِ عامہ، بین الاقوامی تعلقات اور اردو میں داخلے دیئے جائیں گے۔

داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ(www.fuuast.edu.pk) پر موجود فارم آن لائن پر کریں اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے اصل جمع شدہ پروسیسنگ فیس وائوچر اور تمام دستاویزات کی کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ تک داخلہ سیل میں جمع کرادیں۔ایم ایس/ایم فل کی داخلہ کارروائی فیس2ہزار روپے جبکہ براہِ راست پی ایچ ڈی داخلہ کارروائی فیس2ہزار5سو روپے مقرر کی گئی ہے۔مقررہ تاریخ کے بعدکوئی فارم قبول نہیں کی جائے گی۔