لاہور اور فیصل آباد کے درمیان نان سٹاپ ایئر کنڈیشنڈ ٹرین یکم اکتوبر سے چلائی جائے گی،

ٹرین میں اے سی پارلر ، اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈو اکانومی کلاس کوچز بھی ہوں گی، ذرائع

بدھ ستمبر 16:51

لاہور اور فیصل آباد کے درمیان نان سٹاپ ایئر کنڈیشنڈ ٹرین یکم اکتوبر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لاہور اور فیصل آباد کے درمیان نان سٹاپ ایئر کنڈیشنڈ ٹرین یکم اکتوبر سے چلائی جائے گی جس میں اے سی پارلر ، اے سی بزنس،اے سی سٹینڈرڈو اکانومی کلاس کوچز بھی ہوں گی۔پاکستان ریلویز فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ یہ جدید نان سٹاپ ٹرین فیصل آباد سے لاہور تک کا فاصلہ 2گھنٹے میں طے کرے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس نان سٹاپ ٹرین میں ایک ائیر کنڈیشنڈ پارلر ،ایک ائیر کنڈیشنڈ بزنس ،ایک ائیر کنڈیشنڈ سٹینڈرڈ اور پانچ اکانومی کلاس کوچز ہوں گی ۔انہوں نے بتایاکہ اس نان اسٹاپ ٹرین سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بلا امتیاز معیاری سفری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ شیڈول کے مطابق نان اسٹاپ ٹرین صبح 8بجے لاہور سے روانہ ہوکر10بجے فیصل آباد پہنچے گی ا ور بعد دوپہر 2:30فیصل آباد سے روانہ ہوکر مذکورہ ٹرین سہ پہر 4:30بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد کے درمیان نان اسٹاپ ٹرین کے اجراء کیلئے مارگلہ ایکسپریس کی ایسی کوچز استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو راولپنڈی سے رات 12بجے لاہور پہنچ کر اگلے روز شام تک وہیں کھڑی رکھی جاتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نان اسٹاپ ٹرین میں سفر کیلئے کلاس وائز کرایہ کااعلان جلد کر دیا جائے گا۔