پاکستان میں بھارتی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ ستمبر 17:00

پاکستان میں بھارتی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان میں بھارتی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی‘قرارداد مسلم لیگ ن کی سلمی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بارڈر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز بے گناہ افرادکو شہید کیا جارہا اور اس کے باوجود پاکستانی مارکیٹوں میں بھارتی اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے‘جس سے بھارت اربوں روپے کما رہا ہے اور پاکستانی معیشت تباہ ہورہی ہے،قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینلز کے پروگرام اور فلموں کی نمائش بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ہماری فلم انڈسٹری سمیت عوام میں بہت سی برائیاں جنم لے رہی ہیں،قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی اشیاء اور ٹی وی چینلز پر فوری پابندی عائد کرے تاوقتیکہ وہ اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آئے۔