ریاض:سعودی کرنسی کو نقصان پہنچانے والا 5 سال کے لیے جیل جائے گا

سعودی قانون کے مطابق کرنسی کی توہین کرنا قابلِ تعزیر جُرم ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 26 ستمبر 2018 16:42

ریاض:سعودی کرنسی کو نقصان پہنچانے والا 5 سال کے لیے جیل جائے گا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 ستمبر 2018ء) سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (SAMA) نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ قومی کرنسی کی عمداً توہین کرنے والے کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرنسی کی توہین کرنے، اُس کی شکل بگاڑنے، اُس پر نازیبا الفاظ تحریر کرنے، توڑنے پھاڑنے، کیمیکل مواد سے صاف کرنے کی کوشش کرنے، وزن اور حجم کو کم کرنے والا قانون کے شکنجے میں آئے گا۔ کیونکہ یہ ایک قابلِ تعزیر جُرم ہے۔قومی کرنسی کی توہین کرنے والے کو قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔ قانون کے مطابق اس جُرم پر 5 برس قید کی سزا بھُگتنا ہو گی یا پھر 3 ہزار سے 5 ہزار ریال کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :