حریت رہنماء عمر عادل ڈار کو جیل میں خطرناک مجرموں کے ساتھ نظر بند رکھا گیا ہے ، احسن انتو

بدھ 26 ستمبر 2018 17:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے جموںکی کٹھوعہ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند رہنماء عمر عادل ڈار کوجرائم پیشہ خطرناک مجرموں کے ساتھ جیل میں نظر بند رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ انکشاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتو نے مقبوضہ علاقے کے انسانی حقوق کمیشن میں دائر ایک عرضداشت میں کیا ہے ۔

احسن انتو کی عرضداشت کی سماعت کے دوران کمیشن نے محکمہ جیل خانہ جات کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ عمر عادل ڈار کو یکم اگست کو اسلام آباد ٹائون میں عدالت کے احاطے سے اس وقت گرفتار کر لیاگیا تھا جب وہ اپنے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت جارہے تھے ۔بعدازاں انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میںنظربندکردیا تھا ۔