فلم ہچکی 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:15

فلم ہچکی 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی کی فلم ہچکی 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ہچکی بھارت میں پزیرائی حاصل کرنے کے بعد اب 12اکتوبر کو چین میں بھی ریلیز کی جارہی ہے، فلم میں اداکارہ رانی مکرجی نے ایک ٹیچر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جوٹوریٹ سنڈروم نامی بیماری کا شکار ہوتی ہیں، فلم کی کہانی امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کے ناول فرنٹ آف دی کلاس سے ماخوذ ہے۔

متعلقہ عنوان :