پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی حیدر سلطان

ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا انٹرویو

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی حیدر سلطان
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کے لئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کے ساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :