ہانگ کانگ سٹاکس میں کاروبار کے دوران اضافہ

بدھ 26 ستمبر 2018 17:52

ہانگ کانگ سٹاکس میں کاروبار کے دوران اضافہ
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ سٹاکس میں کاروبار کے دوران قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا جب سرمایہ کار ایک روزہ تعطیل کے بعد واپس آئے اور ان کی توجہ فیڈرل ریزرو بنک کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہے،جو دن کے آخر میں ختم ہوگا۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ ابتدائی لین دین میں 0.39فیصد یا 107.42پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ27606.81ہوگیا۔بنچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس0.15فیصد یا4.18پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ2785.38ہوگیا اور شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج ہی0.17فیصد یا2.44پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ1439.75ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :