اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام، لبنانی عدالت نے تین شہریوں کو قید سنا دی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:52

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) لبنانی عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں تین شہریوں کو تین تین سال سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے ملٹری ٹربیونل نے بریگیڈئر جنرل حسین عبداللہ کی قیادت میں تین شہریوں حسن سلیمی ، کرم ادریس اور کمال حسن کو جرم ثابت ہونے پر تین تین سال سزائے قید سنائی ۔ تینوں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کو حزب اللہ کے فوجی ہتھیاروں اور آپریشنز بارے معلومات کے علاوہ متعدد سٹرٹیجک لوکیشنز کی تصاویر فراہم کی ہیں تینوں افراد کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :