زیر حراست امریکی پادری کی قسمت کا فیصلہ سیاستدان نہیں عدالت کریگی، ترکی

ترکی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے قدرتی گیس خریدتا رہے گا ، رجب دیب اردگان

بدھ 26 ستمبر 2018 17:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کی قسمت کا فیصلہ سیاستدان نہیں بلکہ عدالت کریگی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی ایران سے قدرتی گیس خریدیگا انہوں نے کہاکہ شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار میں رہنے تک شام کیلئے امن کوششیں جاری رکھنا ناممکن ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے الزام میں انقرہ میں گرفتار کئے گئے امریکی پادری کی قسمت کا فیصلہ سیاستدان نہیں بلکہ عدالت نے کرنا ہے اوراس میں کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی