بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نیہوال کی شادی 16 دسمبر کو ہوگی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:57

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نیہوال کی شادی 16 دسمبر کو ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نیہوال اس سال 16 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ انکی شادی پاروپلی کیشیاپ سے طے پائی ہے۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے معروف کوچ پولیلا گوپی چند کی نگرانی میں ایک ساتھ تربیت حاصل کی اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ثانیہ نیہوال اور پارویلی کیشیاپ کی جانب سے کبھی کسی طرح کی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی کہ ان دونوں میں کیا رشتہ ہے یا کوئی رشتہ ہے بھی یا نہیں

متعلقہ عنوان :