پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر کھانے پینے کی اشیاء کا معیار چیک کرنے کیلئے باقاعدہ کارروائی شروع

بدھ 26 ستمبر 2018 18:07

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر کھانے پینے کی اشیاء کا معیار چیک کرنے کیلئے باقاعدہ کارروائی شروع کر دی ہے بتایاگیاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کی نگرانی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)عثمان براہ راست خود کررہے ہیں اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان موٹر وے پر واقع مختلف فوڈ پوائنٹ کو چیک کیا جبکہ ان فوڈ پوائنٹس میں صفائی و ستھرائی کی ناقص صورتحال کی بناء پر متعدد فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا اور بعض کو موقع پر جرمانہ کر دیا۔