دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:13

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ پر قرضوں کا انبار بڑھتا جارہا ہے، 2028 میں امریکہ دفاع اور صحت سے زیادہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرے گا۔معروف امریکی اخبار کے مطابق 2028 تک امریکہ قرضوں کی واپسی پر سالانہ 900 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔

(جاری ہے)

2019 میں امریکہ قرض و سود کی مد میں سالانہ 390 ارب ڈالر ادا کرے گا اور یہ رقم 2017 کے مقابلے 50 فیصد زائد ہوگی۔ماہرین کے مطابق امریکہ کے بجٹ خسارے کے باعث قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے اور آئندہ سال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے سالانہ اخراجات آمدن کے مقابلے ہزار ارب ڈالر زائد رہنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :