زرعی منڈیوں میں ہول سیل نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کا جامع نظام تشکیل دیا جائے‘احسان بھٹہ

سپیشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) کی زرعی منڈیوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں مارکیٹنگ کے اعلی افسران کو ہدایت

بدھ 26 ستمبر 2018 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کے جامع نظام کو تشکیل دیا جائے۔یہ بات سپیشل سیکرٹری زراعت ( مارکیٹنگ) احسان بھٹہ نے زراعت ہائوس لاہور میں زرعی منڈیوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ااس اجلاس میںہیڈ آف ڈائریکٹوریٹ مارکیٹنگ (ای اینڈ ایم)،(پیام)، مارکیٹ کمیٹی پروانشل فنڈ بورڈ،پراجیکٹ ڈائریکٹر(اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم) سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسپشل سیکرٹری زراعت( مارکیٹنگ) نے ڈائریکٹر(ای اینڈ ایم) پنجاب کی کاررکردگی کو اپنے ٹارگٹ مکمل کرنے کی بنیاد پر سراہا اور انہیں اسی طرح آئندہ بھی کام کرنے کی ہدایت کی۔اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ)نے اس موقع پر ڈائریکٹر پیام کو ہدایت کی کہ وہ ٹرینگ کا ایک جامع پلان وضع کرے جس سے ملازمین اور ٹرینگ لینے والوں کو فائدہ پہنچے اور وہ اپنی عملی زندگی میں فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) نے قائم فنڈ بورڈکو ہدایت کی کہ ہول سیل مارکیٹ کیلئے ایک جامع پلان بنائے تاکہ زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔زرعی منڈیوں میںمڈل مین کے کردار کو محدود کرنے پر بھی غور کیا گیا۔اسپشل سیکرٹری مارکیٹنگ نے یہ بھی بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے کہ زرعی منڈیوں و غلہ منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قومی آمدن میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے اور شہریوں کو گرد وغبار و تعفن سے پاک سبزیاں و پھل مہیا کئے جائیں۔احسان بھٹہ نے مانیٹرنگ کمیٹی کو مارکیٹ کمیٹیوںمیں قائم پارکنگ سٹینڈ اور نرخنامہ کی نیلامی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور موجود خلاء پر قابو بانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :