یورپی یونین چین کی نیو سلک روڈ پالیسی کا متبادل پیش کرے گی

بدھ 26 ستمبر 2018 19:02

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) یورپی یونین نے بعض ایشیائی ممالک میں چین کی ’نیو سلک روڈ‘ پالیسی کا متبادل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اِس نئی پالیسی کی منظوری دیں گے اور اس کا نام ’ ایشیا کنکٹیویٹی اسٹریٹیجی‘ یا ایشیائی رابطہ کاری کی حکمت عملی رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پالیسی کے تحت یونین مختلف ایشیائی ملکوں میں ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل اور توانائی کے رابطوں کو ماحول دوست اور بین الاقوامی لیبر معیارات کے تحت آگے بڑھائے گی۔ اس پالیسی کو اگلے ماہ ایشیائی اور یورپی لیڈروں کی سمٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ ایسا چین کی ’نیو سلک روڈ پالیسی‘ کے جواب میں شروع نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :