Live Updates

مضاربہ متاثرین کااربوں روپوں کی ڈوبی رقم کی واپسی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان

صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 26 ستمبر 2018 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) مضاربہ سکینڈل متاثرین کی ایکشن کمیٹی نے اربوں روپوں کی ڈوبی رقم کی واپسی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مضاربہ سکینڈل متاثرین کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور اور گرد و نواح کے متاثرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

. شرکاء نے اربوں روپوں کی ڈوبی رقم کی واپسی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ملک بھر کے ہر بڑے شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے تاکہ ارباب اختیار کو متوجہ کیا جائے کہ وہ مضاربہ متاثرین کی داد رسی کریں۔

شرکاء نے صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل پر نوٹس لے کر نیب کو پابند کریں کہ وہ ملزمان سے ریکور کی گئی رقوم مضاربہ متاثرین کو واپس کرے۔ مزید برآں شرکاء نے نیب کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں متاثرین کو ریلیف دلوایا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات