ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر محکمہ صحت کی کارروائی ،بدنام زمانہ عطائی کلینک سیل کردیا

بدھ 26 ستمبر 2018 19:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈی سی ساہیوال کی ہدایت پر محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ عطائی کلینک سیل کردیا۔ڈی ایچ او اور سی ای او ہیلتھ کا سخت ایکشن نور شاہ میں عطائیوں کے کلینک سیل کر دئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایت پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر نقوی اور سی ای او اہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر نے نور شاہ کی عوام کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیم تشکیل دیا ور عطائیوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔

سینئر میڈیکل آفیسر اور ایچ سی نور شاہ ڈاکٹر مبشر حسین نے کاروائی کر تے ہوئے بد نام زمانہ عطائی نذیر لدھڑ اور عطائی اکرم بھونانہ کے کلینکس سیل کر دئے ۔نذیر لدھڑ کے خلاف ڈی سی ساہیوال کو در جنوں شکایات مو صول ہوئیں تھیں ۔ڈی سی ساہیوال اور محکمہ صحت کی کاروائی کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :