اطالوی وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 26 ستمبر 2018 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلرپروفیسرنیاز احمد سے اٹلی کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں تین رکنی وفد میں منیجنگ ڈائریکٹر گلوبل لگزری ایما روزی برنارڈی ، لا ریپبلکاسے ڈپٹی ایڈیٹر ان انچیف گیانلوکا ڈی فیو شامل تھے جبکہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کی انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، اسسٹنٹ پروفیسرز شبیر سرور، فہد محمودو دیگر بھی موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو فروغ دینے پر پرزور دیا۔ انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے وفد کے شرکاء کو ریڈیو ایف ایم 104.6، پی یو ٹی وی، اکیڈمک پروگرامز و دیگر سہولیات بارے بتایا۔ اس موقع پر وفداور ادارہ علوم ابلاغیات کے اساتذہ کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ بعد ازاںوفد نے ادارہ علوم ابلاغیات اور پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا دورہ کیا۔