ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 26 ستمبر 2018 19:59

عارفوالا۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے سلسلہ میں متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ریسکیو1122اہلکار دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میںپانی کی سطح صفر پوزیشن پر ہے ،خطرے کی بات نہیں ، علاوہ ازیں محکمہ ریسکیو 1122کے عملہ نے پاکپتن کینال میں موٹربوٹس کی چیکنگ کیلئے مشقوں کا بھی جائز لیا، اس موقع پر ڈی او ریسکیو ڈاکٹر احتشام مظہر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :