پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز ہوگیا

بدھ 26 ستمبر 2018 20:20

پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز ہوگیا
لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ایس اے چوتھے پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، پہلے روز آٹھ میچز کھیلے گئے، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے، اس موقع پر کوچز، ریفریز، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں نائب صدر طارق فاروق رانا، محمد آصف، محمد عمران، عاصم امین، محمد ارشد، شعیب مسعود، محمد شاہد اور دیگر بھی شامل تھے، تمام ٹاپ کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا، پہلے میچ میں پی اے ایف کے وقار محبوب نے سوئی گیس کے عبدالقادر کو 11/3, 11/5, 11/6 سے، آرمی کے بلال زاکر نے آرمی ہی کے صدام الحق کو 13/11, 11/13, 11/7, 11/8 سے ، سوئی گیس کے عاصم خان نے پنجاب کے ارسلان رمضان کو 11/9, 11/8, 8/11, 11/4 سے، سندھ کے نعمان خان نے سوئی گیس کے محمد فرحان کو 5/11, 13/11, 11/8, 11/8 سے، پی اے ایف کے مہران جاوید نے کے پی کے حارث اقبال کو 7/12, 2/11, 11/9, 11/2, 11/1 سے ، کے پی کے آصف خان خلیل نے نیوی کے فراز محمد کو 11/7, 12/10, 7/11, 11/4 سے، کے پی کے ظاہر شاہ نے زیڈ ٹی بی ایل کے وقار محبوب کو 11/6, 11/6,11/5 سے ، آخری میچ میں ریلویز کے علی بخاری نے شیخ ثاقب کو 14/12 7/11, 5/11, 11/8, 7/0 سے ہرا دیا، شیخ ثاقب آخری گیم میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، آج بروز جمعرات کو کوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے۔