حاجی محمد طارق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

بدھ 26 ستمبر 2018 21:53

حاجی محمد طارق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب
پشاور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے دفتر کنٹونمنٹ پلازہ پشاور کینٹ میں حاجی عدن خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں چیئرمین الیکشن کمیٹی حاجی یوسف آفریدی نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق حاجی محمد طارق فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ‘ سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد اقبال جبکہ پانچ وائس چیئرمین جن میں خرم سلیمان وائس چیئرمین ہزارہ ڈویژن ‘ حاجی سرتاج عزیز علی خان ملاکنڈ ڈویژن ‘ فخر الزمان طاہرخیلی مردان ڈویژن ‘ امجد علی شنواری کوہاٹ ڈویژن اور حاجی نظام الدین ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔

سبکدوش ہونیوالے چیئرمین حاجی عدن خان نے اجلاس میں سالانہ رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ بھی موجود تھے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد طارق نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سبکدوش ہونے والے چیئرمین حاجی عدن خان نے فلور ملز انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

انہوں نے ان کی خدمات پر اپنی طرف سے اور ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کی طرف سے ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ کا بے حد شکریہ ادا کیاجن کے بہترین مشورہ سے فلور ملز انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں بڑی مدد ملی۔نو منتخب چیئرمین حاجی محمد طارق نے جنرل باڈی اجلاس میں تمام فلور ملز مالکان کو یقین دلایا کہ میں اور میری کابینہ فلور ملز انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما محمد نعیم بٹ نے نو منتخب چیئرمین اور ان کی کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ فلور ملز انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ تقریب سے فخر الزمان طاہرخیلی۔حاجی معراج الدین نے بھی خطاب کیا۔ اختتام پر نو منتخب چیئرمین اور ان کی کابینہ کے اراکین اور سبکدوش ہونیوالی کابینہ میں شیلڈ تقسیم کیں۔