Live Updates

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث نکلے

این اے 254 کراچی سے منتخب ہونے والے اسلم خان نے خود اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 ستمبر 2018 21:56

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث نکلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث نکلے، این اے 254 کراچی سے منتخب ہونے والے اسلم خان نے خود اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث نکلے ہیں۔ این اے 254 عزیز آباد کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے حوالے سے کسٹم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اشتہاری ہیں۔

(جاری ہے)

1998 میں کسٹم عدالت نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو 28 ملین روپے سے زائد کی مس ڈکلریشن کے باعث ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ اب بدھ کے روز اسلم خان خود کراچی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلم خان نے کیس کے سلسلے میں تحقیقات اور تعاون کیلئے خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر بھی کردیا۔ عدالت نے اسلم خان کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت بھی منظور کر دی ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں کسٹم حکام نے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات