قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کر دیا

جمعرات 27 ستمبر 2018 14:10

قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان نے استعفیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئر پرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے جمعرات کو اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو پیش کردیا ہے جوکہ این سی ایچ ڈی کے منتظم اعلیٰ ہیں۔ جاری بیان کے مطابق رزینہ عالم خان نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی تین سال سربراہی کی اور کوئی تنخواہ وصول نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے این سی ایچ ڈی کے اپنی3 سالہ دور میں ادارے کو مستحکم کیا اور 39 لاکھ 60 ہزار لوگوں کو خواندہ بنایا۔ 100 مدارس میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ پرائمری تعلیم کی سہولیات مہیا کیں اور جیل میں بھی خواندگی مراکز قائم کئے۔ انہوں نے ملکی سطح کا پہلا ٹرینگ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جو کہ خواندگی اور غیررسمی تعلیم کے لیے کام کر رہا ہی جس میں اعلیٰ ماہرین تعلیم استعداد کاری کے لئے ٹریننگ ماڈیولز اور غیررسمی تعلیمی مراکز کے لیے نصاب تیار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :