صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویت کے وزیر تجارت خالد نصر عبداللہ کی ملاقات

جمعرات 27 ستمبر 2018 14:23

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویت کے وزیر تجارت خالد نصر عبداللہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کویت کے وزیر تجارت خالد نصر عبداللہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کویت کے وزیر تجارت نے صدر مملکت کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ صدر مملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔