Live Updates

کافی مایوس اور افسردہ ہوں

عدالتی فیصلے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ جہانگیر ترین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 ستمبر 2018 14:26

کافی مایوس اور افسردہ ہوں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی درخواست مسترد کردی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔جس کے بعد جہانگیر ترین کی نا اہلی بر قرار رہے گی۔اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہے۔

جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد سے ان کے صاحبزادے علی ترین نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔جہانگیر ترین سے سوال کیا گیا کہ خواجہ آصف کو بھی نا اہلی کیس میں ریلیف ملا تھا اس متعلق آپ کیا کہیں گے؟۔ جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسی فیصلے کی وجہ سے بھی پر امید تھا۔

(جاری ہے)

لیکن آج کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔تاہم یہ عدالتی فیصلہ ہے اور اس متعلق بات نہیں کروں گا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔صادق اور امین نہیں رہے ، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جہانگیر ترین نے اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا فیصلہ آج آیا ہے۔فیصلے کے مطابق جہانگیر ترین کی نا اہلی ابھی بھی برقرار رہے گی۔سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی درخواست مسترد کردی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات