ووہان اوپن ٹینس، سبالینکا، ایشلے بارٹی، کونتا ویت اور وانگ قیانگ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 27 ستمبر 2018 21:58

ووہان اوپن ٹینس، سبالینکا، ایشلے بارٹی، کونتا ویت اور وانگ قیانگ ویمنز ..
ووہان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) ایرینا سبالینکا، ایشلے بارٹی، کونتا ویت اور وانگ قیانگ ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں بیلاروس کی کھلاڑی سبالینکا نے ڈومنیکا سیبل کووا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے روسی کھلاڑی پولو چنکووا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، چینی کھلاڑی وانگ قیانگ بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے مونیکا پوئیگ کو شکست فاش سے دوچار کیا، کونتا ویت نے کیرولینا سینیاکووا کو زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :