آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان، ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 28 ستمبر 2018 10:50

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر بالائی علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، قلات، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :